۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یورپی ملکوں کے سفیر وں کی حرم امام رضا(ع) کے قرآنی میوزیم کا دوره

حوزه/عشرہ کرامت کے دوران یورپی ممالک کے بعض سفیروں اورپناہ گزینوں کے امور سے متعلق بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم کا دوره کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے بعض سفیر وں اورپناہ گزینوں کے امور سے متعلق بین الاقوامی اداروں اور کمیٹیوں کے عہدے داروں کے 30 افراد پر مشتمل ایک وفدنےعشرہ کرامت کے پانچویں روز حرم مطہر رضوی میں مشرف ہوکر آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم کا دوره کیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین  پناہ گزینوں کے امور سے متعلق  ہائی کمیشن کی کمیٹی کے نمائندے ایوفرنیس  نے اس موقع پراس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ  میں دوسری مرتبہ شہر مشہد اور پہلی مرتبہ اس مقدس حرم میں مشرف ہوا ہوں،کہا کہمیں اس مرتبہ اپنے ادارے کے کام کے سلسلے میں مشہد آیا لیکن ایران کی حکومت میں ہمارے ساتھیوں نے مشہد اور اس مقدس حرم میں حاضری کا موقع میرے لئے  فراہم کیا، جس کی بناپر میں انتهائی خوشی محسوس کررہا ہوں.  

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس مقدس حرم اور آستان قدس ر ضوی کے قرآنی میوزیم  اور میوزیم میں موجود دیگر نوادرات کو دیکھ کر میں حیرت زدہ رہ گیا  ، کہا کہ ان قدیمی اور قیمتی نوادارت  کی حفاظت کا طریقہ کار جن میں لکڑیوں ، کھالوں اور کپڑوں  پر تحریر ہزار سالہ قدیمی قرآن کریم کے نسخے شامل  ہیں، اس بات کی علامت ہیں کہ یہ کام  پوری طرح  ماہرانہ طور پر انجام پارہاہے ،لہذامیں اس کام کی قدر کرتا ہوں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین  اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور میں ہائی کمیشن  کے نمائندےنے کہا: میرا دل چاہتا ہے کہ اس مقدس حرم میں باربار آؤں تاکہ اس مقدس  بارگاہ سے  بہتر تجربہ و نورانیت حاصل کرسکوںانکاکہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی مجھے مشہد کا سفر کرنےکا موقع ملےگا اور  حرم کی زیارت نصیب ہوسکے گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .