۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آستان قدس رضوی لائبریری کی جانب سے ٹوکیو یونیورسٹی کے ایشین اسٹڈیز لائبریری کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی

حوزہ / آستان قدس رضوی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور مرکز اسناد کے سربراہ نے آستان قدس رضوی لائبریری کی جانب سے ٹوکیو یونیورسٹی کے ایشین اسٹڈیز لائبریری کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی سے متعلق خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور مرکز اسناد کے سربراہ حجت الاسلام سید جلال حسینی نے گذشتہ بدھ کو مشہد مقدس آنے والے ٹوکیو یونیورسٹی کی ایشین اسٹڈیز لائبریری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایجی ساگاوا، ہاننان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تاکوجی ناگاتا، پروفیسر ڈاکٹر کازیو موریموٹو، ایشین اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی کے اسٹوڈنٹ ڈاکٹر ناؤکی نیشیاما کو مشہد آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے آستان قدس رضوی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور مرکز اسناد کی جانب سے اس وفد کے لیے شیڈول شدہ پروگرامز میں سنٹرل لائبریری اینڈ مینو اسکرپٹ سنٹر، سنٹرل میوزیم، قرآن میوزیم، میوزیم آف اینتھروپالوجی اور مسجد شاہ کا وزٹ اور مشہد میں بعض تاریخی مقامات اور مشہد میوزیم کے دورہ کا ذکر کیا ہے۔

حجت الاسلام سید جلال حسینی نے ہفتے کے روز فریقین کی موجودگی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز مشہد اور ایشین اسٹڈیز لائبریری اور ٹوکیو یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت انجام پانے کا بھی ذکر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس وفد کے اراکین میں سے پروفیسر موریموٹو اور ڈاکٹر نیشیاما اسلام شناس، شیعہ شناس اور ایرانی علوم اور شیعہ سادات کے متعلق مطالعات میں ممتاز اساتید میں شمار ہوتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .