۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
رضوی لائبریریز آرگنائزیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کی ایشین اسٹڈیز لائبریری کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

حوزہ / آستان قدس رضوی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور مرکز اسناد کے سربراہ نے آستان قدس رضوی لائبریری کی جانب سے ٹوکیو یونیورسٹی کے ایشین اسٹڈیز لائبریری

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور مرکز دستاویزات اور ٹوکیو یونیورسٹی کی ایشین اسٹڈیز لائبریری نے لائبریری خدمات کو فروغ دینے اور اسے مزید اپ گریڈ کرنے سے متعلق معلومات اور تجربیات کے تبادلے سمیت پریکٹیکل اور ورچوئل شعبوں بشمول الیکٹرانک وسائل اور ڈیجیٹل لائبریریوں کی توسیع و پیشرفت، لائبریرین وسائل کے تحفظ اور بحالی وغیرہ جیسے امور میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں ٹوکیو یونیورسٹی کی ایشین اسٹڈیز لائبریری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایجی ساگاوا نے ہاننان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ٹاکوجی ناگاٹا، ڈاکٹر کازیو موریموٹو، ایشین اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی کے اسٹوڈنٹ ڈاکٹر ناؤکی نیشیاما بھی شریک تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر ایجی ساگاوا نے آستان قدس رضوی میں آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیم اور مرکز دستاویزات کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اس سفر کو ایران کا اپنا پہلا سفر بتایا اور کہا: اگرچہ میری علمی مہارت چین کی قدیم تاریخ پر مطالعہ ہے لیکن مجھے یقین تھا کہ آستان قدس رضوی ایک مذہبی ادارے کے طور پر اس ملک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

ٹوکیو یونیورسٹی کی ایشین اسٹڈیز لائبریری کے سربراہ نے مزید کہا: اس مقام کی مذہبی اہمیت کی وجہ سے یہ مجموعہ بہت زیادہ علمی اور ثقافتی اہمیت کا حامل ہے جو کہ نہایت قابل تحسین ہے۔

رضوی لائبریریز آرگنائزیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کی ایشین اسٹڈیز لائبریری کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی لائبریری آرگنائزیشن کے ساتھ علمی و ثقافتی تعلقات کے قیام اور اس میں وسعت جاپان کی قومی سطح پر اسلام اور ایرانی علوم کے میدان میں ٹوکیو یونیورسٹی کی حیثیت اور اس کےعلمی فروغ میں انتہائی اہم رول ادا کرے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر ایجی ساگاوا نے آخر میں کہا: ٹوکیو یونیورسٹی 150 سال پرانی ہے جو مشرقی ایشیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، ایشین اسٹڈیز لائبریری گزشتہ 4 سالوں سے ملک کے تمام علمی اداروں سے ایشین اسٹڈیز کے ریفرنسز جمع کرنے کے لیے افتتاح کی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .