پیر 23 دسمبر 2024 - 14:37
حجت الاسلام والمسلمین مفتح کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین محمد ہادی مفتح نے حوزہ علمیہ کے میڈیا اور ڈیجیٹل سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیمبرگ اسلامی سنٹر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین محمد ہادی مفتح، نے اپنے اس دورے میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف امور کا مشاہدہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی اور ہفتہ وار "افق حوزه" کے مختلف شعبوں کے سیکریٹریز نے اپنی سرگرمیوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں۔

اس پروگرام کے دوران حوزہ علمیہ کے میڈیا اور ڈیجیٹل مرکز کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی اور حجت الاسلام والمسلمین مفتح کے درمیان ایک نشست بھی منعقد ہوئی۔

مزید برآں، حجت الاسلام والمسلمین مفتح نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیمبرگ اسلامی سنٹر کے حالیہ مسائل پر روشنی ڈالی، جنہیں جلد ہی حوزہ نیوز ایجنسی کے ذریعے شائع کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .