۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام جمعه پردیسان

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین قوامی امام جمعه پردیسان قم نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اور طلباء کے درمیان ؛حوزہ نیوز ایجنسی  کے ذریعے مذہبی اور علمی  شخصیات کا تعارف ہونا چاہیے .

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامک فقہی فاؤنڈیشن  کے سربراہ نے طلباء اور معاشرے میں دینی اور علمی شخصیات کو متعارف کرانے میں حوزہ نیوز ایجنسی  کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی کو اپنے زرائع ابلاغ کے ذریعے حوزہ علمیہ کی نمایاں علمی شخصیات کا مختلف میدانوں میں تعارف کروانا چاہیے. 

امام جمعہ پردیسان و سربراہ
اسلامک فقہی فاؤنڈیشن  حجت الاسلام والمسلمین سید صمصام الدین قوامی نے گذشتہ روز 
حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس   کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پھر حوزہ نیوز ایجنسی کے انفارمیشن و زرائع ابلاغ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا برته  اور حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر کے ہمراہ  ہفتہ نامہ افق حوزہ کے پروگرام میں  شریک ہوئے۔ 
حجت الاسلام والمسلمین قوامی نے اس نشست خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ انقلابی لوگ مختلف میدانوں میں موجود ہیں اور مختلف موضوعات کا اچھی طرح سے تجزیہ کرتے ہیں۔
امام جمعہ پردیسان  نے مزید کہا   کہ حوزہ علمیہ میں ، آیت اللہ بوشہری ،آیت اللہ اعرافی اور آیت اللہ مروی جیسی شخصیات موجود ہیں اور  یہ شخصیات مختلف امور میں مدیر اور منتظم ہیں،اس سلسلے میں ہمیں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی ،مرحوم آیت اللہ العظمی بہجت اور آیت اللہ العظمی سیستانی کو شامل کرنا چاہیے ، یہ شخصیات بھی  روایتی طور پر حوزہ علمیہ قم اور نجف کے بزرگوں میں تھے اور مدارس کی اچھی طرح مدیریت  کرنے میں کامیاب تھے۔

آخر میں ، اسلامک  فقہی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بیان کیا کہ حوزہ نیوز ایجنسی کے ذرائع ابلاغ سے ہمیں جو مدد مل سکتی ہے  وہ یہ ہے کہ نماز جمعہ پردیسان کے عہدیداروں سے زیادہ سے زیادہ رابطہ کرے اور اس مرکز کی مختلف سرگرمیوں کو شائع کرے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .