۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت‌الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ نے انقلابی خبر رساں ایجنسیوں کی متحدہ صف بندی اور مشترکہ محاذ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم ہمیشہ سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس میں حوزہ علمیہ کی عکاسی پر توجہ دیتے آئے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت‌ الله علی رضا اعرافی نے رسا نیوز ایجنسی کے دورے کے دوران، اس حوزوی میڈیا کے عملے کے ساتھ ایک دوستانہ نشست میں، روز صحافت اور ان کی صحافت سے متعلق ذمہ داریوں اور الہی اور انسانی اقدار کی پابندی کا ذکر کرتے ہوئے اس دن کو تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کی اور اسلامی دنیا کے صحافیوں اور خبر رساں ایجنسیوں کی خدمات کا شکریہ اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: ہم ان تمام صحافیوں اور خبر رساں ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو خبررسانی پر توجہ دیتے ہیں اور اس سلسلہ میں اپنی اخلاقی اور الہی ذمہ داریوں کی پابندی کرتے ہیں اور انسانیت اور الہی اقدار اور انسان کی آزادی کی سربلندی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: ہمیں ان تمام صحافیوں کی قدر کرنی چاہیے جو آج کے دور میں مغربی فاسد خبر رساں ایجنسیوں کے شیطانی آکٹوپس (شیطانی کیکڑے) کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج کی دنیا میں غیر مصدقہ اور طاقتور ظالموں کے زیر اثر خبر رساں ایجنسیوں کا ایک آکٹوپسی نیٹ ورک موجود ہے اور ہم ان صحافیوں اور خبر رساں ایجنسیوں کی قدر کرتے ہیں جو دنیا کے مستضعفین کے ساتھ اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

آیت‌ الله اعرافی نے کہا: حوزہ علمیہ اور خبر رساں ایجنسیوں کی ایک ذمہ داری ہے جو معارفِ الہی کی ترویج اور جہادِ تبیین پر مبنی ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیت "لِّکُلِّ نَبَإ مُّستَقَرّ وَ سَوفَ تَعلَمُونَ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں خبررساں ایجنسیوں کا مقام ایک الہی پیغام کے دنیا تک منتقل کرنے جیسا ہے، اگر دنیا تک اخبار کو درست اور الہی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پہنچایا جائے تو وہی گویا انبیاء کرام کے فریضۂ رسالت کی ذیل میں انتہائی قابل قدر اور قیمتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .