۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
تصاویر / دیدار رئیس کل بیمه مرکزی ایران با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ نے 17 مرداد، یوم صحافت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید صارمی اور دیگر شہید صحافیوں کو ان کی خدمات کے بدلے میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے اپنے ایک پیغام میں یوم صحافت کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

موجودہ دنیا میں میڈیا اور سائبر اسپیس نے ذہنوں اور خیالات پر ناقابل تردید اثر و رسوخ حاصل کر لیا ہے۔ میڈیا کے پیچھے دشمنوں کی وسیع موجودگی نے اس مفید اور مؤثر وسیلہ کو جہالت و نفرت کی ترویج اور عمومی افکار کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔

ہمیں دشمن کی ان تحریف شدہ اور باطل لہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی شعبے میں امید کی فراہمی اور شعور میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں محنتی، انتھک، بااخلاق، تیز بین اور مطالبہ گر صحافیوں کا کردار بہت نمایاں ہے۔

ایک اچھا صحافی، جہادِ تبیین کے میدان کا مجاہد اور معاشرتی سٹم میں موجودہ خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کرنے کے علاوہ، انتہائی دلسوزی کے ساتھ مشکلات و مسائل کو سمجھ کر ملکی مسائل کے حل کرنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے اور عوام اور حکام کے درمیان تعامل اور ہم آہنگی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

ان دنوں ہم غزہ کے مظلوم لوگوں کے دکھ درد، مصیبتوں اور غموں کو منعکس کرنے میں آزاد اور حق پرست میڈیا کے کردار کو واضح طور پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ ایک صحافی ہی ہے جس نے آج صیہونی حکومت کے دباؤ اور مظالم کے باوجود، دنیا کو اسرائیلی جرائم کے خلاف شور و جذبہ سے بھر دیا ہے اور یہ چیز صحافی کے کردار کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔

میں 17 مرداد (۶ اگست)، یوم صحافت کو تمام صحافی بھائیوں اور بہنوں اور اخبار اور میڈیا کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان عزیزوں کی کامیابی اور سلامتی کی دعا کے ساتھ، شہید صارمی اور دیگر شہید صحافیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

سید ہاشم حسینی بوشہری

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .