صحافت
-
آیت اللہ حسینی بوشہری کی جانب سے صحافیوں کو خراجِ تحسین؛
مثبت صحافت عوام الناس میں امید کی فراہمی اور شعور میں اضافہ کا باعث بنتی ہے
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ نے 17 مرداد، یوم صحافت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید صارمی اور دیگر شہید صحافیوں کو ان کی خدمات کے بدلے میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
-
آیت الله اعرافی:
حقیقی صحافت معارفِ الہی کی ترویج اور جہادِ تبیین پر مبنی ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ نے انقلابی خبر رساں ایجنسیوں کی متحدہ صف بندی اور مشترکہ محاذ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم ہمیشہ سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس میں حوزہ علمیہ کی عکاسی پر توجہ دیتے آئے ہیں۔
-
صحافی؛ میڈیا وار کے سپاہی ہیں، مولوی رستمی
حوزہ/ امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ خبر نگاروں کے زمے بڑی اور اہم زمہ داریاں ہیں اور اس سلسلے میں اب تک بہت سے خبر نگار شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو چکے ہیں، لہٰذا خبر نگاروں کو میڈیا وار کے سپاہی قرار دیا جانا چاہیئے۔
-
مہذب معاشروں میں میڈیا کی آزادی کو مسلمہ حیثیت حاصل ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، اظہار رائے کی آزادی کا آئینی حق ہر ایک کو حاصل ہے مگر ہمارے صحافیوں کو مختلف طریقوں سے دبایا جا رہا ہے، دنیا میں صحافتی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیا کی آزادی کے اعتبار سے 180 میں سے 159 ویں نمبر تھا جو کہ تشویش ناک ہے۔
-
صحافت کسی کی جاگیر نہیں، جو محنت کرے گا وہ کامیاب و کامران ہوگا،ڈاکٹر ریحان
حوزہ/صحافت کسی کی جاگیر نہیں ہے، جو محنت کر کے آگے آئے گا وہی کامیاب و کامران ہوگا۔قدیم اخبار 'سنگم' کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ریحان غنی نے کہا کہ ''اس اخبار نے اپنی طاقت سے ایوان حکومت میں زلزلہ پیدا کردیا تھا اور یہ ثابت کیا تھا کہ اخبارات حکومت بنانے اور گرانے کا پورا ہنر جانتے ہیں اور اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
حضرت علی (ع) کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرکے عالم اسلام کے مسائل حل کرسکتے ہیں،مجالس و جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کی جائیں۔