۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافتی کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا: مشکل حالات میں صحافیوں کا کرادر قابل تحسین جو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر سچ کو عوام کے سامنے لانے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 مئی یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافتی کمیونٹی کے نام جاری اپنے یغام میں کہا: صحافت ایک اہم ذمہ داری ہے جس کاہدف عوام کی رہنمائی کر نا ، لوگوں تک درست حقائق اور سچ پہنچاناہے ، ہر قسم کے تعصبات ، بے جا طرف داری اور ہر قسم کی جانبداری سے مبرا ہو تے ہوئے تمام معلومات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لاتعداد ہیں، اس دن کا مقصد عالمی سطح پرصحافتی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جس میں آزادی صحافت میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سدباب کیا جا سکے۔

انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں خصوصاً فلسطین کی حالیہ صورتحال میں شہید ہونیوالے صحافیوں کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا: فلسطینی صحافیوں نے جانوں کی پرواکئے بغیر جس طرح مظلوموں کی آواز کودنیا تک پہنچایا اور رائے عامہ ہموار کی وہ خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا: آزادی صحافت بنیادی حقوق میں سے ہے اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی اورنہ ہی لگانی چاہیے، آج صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد اور حقیقی تقاضا بھی یہ ہے کہ صحافتی برادری کو صحافی ذمہ داریاں ادا کرنے میں آزادی حاصل ہو ، ان کے جائز حقوق کا تحفظ ہو۔

انہوں نے کہا: موجودہ دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے اس کی اہمیت کو کبھی بھی کسی بھی صورت فراموش یا کم نہیں کیا جا سکتا،مشکل حالات میں صحافیوں کی کرادر قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر سچ کو عوام کے سامنے لانے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا: صحافت کو انسانی زندگی کو بامقصد بنانے میں کر دار ادا کر نے کیلئے اخلاقیات کو اجاگر کرنے اور پھیلانے میں اپنا پورا زور صرف کر نا چاہیے، یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .