۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خبرنگار

حوزہ / ایران کے شہر مشہد مقدس کے امام جمعہ نے کہا: آج کی دنیا اور انقلاب اسلامی میں صحافیوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ زمانہ میں دشمن نے میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے انقلاب اور نظام اسلامی کے اصولوں اور بنیادوں پر ہر قسم کے حملے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے حرم مطہر رضوی (ع) میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج کی دنیا اور انقلاب اسلامی میں صحافیوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ زمانہ میں دشمن نے میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے انقلاب اور نظام اسلامی کے اصولوں اور بنیادوں پر ہر قسم کے حملے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اسلام، نظام اسلامی اور انقلاب کے دفاع میں، میڈیا کے محاذ کو مضبوط کرنا چاہیے اور یہ محاذ "صحافی" کے توسط سے تشکیل پاتا ہے جو اپنی بے لوث خدمات کے ذریعہ اس محاذ کو قوت بخشتا ہے۔

صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہر سال یوم صحافت کے موقع پر بہت سے لوگ خبروں اور صحافیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں اور کئی ایک باتیں تکراری بھی ہوتی ہیں، ان کی کئی جگہ تعریف و توصیف بھی کرتے ہیں اور روزِ صحافی کی مناسبت سے ان کا دن بھی منایا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں، صحافت ایک ایسا دھارا ہے جو تمام پالیسیوں میں انتہائی موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایک صحافی حقائق کو دریافت کرنے اور انہیں لوگوں تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے، صحافی؛ میڈیا وار کے محاذ کا مجاہد ہے۔

آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے صحافیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا: آپ صحافی بھائیوں اور بہنوں کو اپنے فریضے اور ذمہ داری اور اسی طرح اپنے کام کی اہمیت کو درک کرنا چاہئے کیونکہ آپ کے قلم سے نکلنے اور منتشر ہونے والی کوئی بھی خبر ایک پورے نظام کو تبدیل کر سکتی ہے لہذا اس فریضہ کی انجام دہی میں ہمیشہ صداقت اور حقیقت کو مدنظر رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .