۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
گوتریس

حوزہ/ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا: دنیا کے مختلف خطوں میں میڈیا پر حملے ہو رہے ہیں، جھوٹی خبروں اور اشتعال انگیز بیانات سے صحافت کی حقیقی آزادی خطرے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا: دنیا کے مختلف خطوں میں میڈیا پر حملے ہو رہے ہیں، جھوٹی خبروں اور اشتعال انگیز بیانات سے صحافت کی حقیقی آزادی خطرے میں ہے۔

گوٹیرس کے مطابق اس وقت میڈیا کو کئی طرح کے خطرات کا سامنا ہے، انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں کم از کم 67 صحافی مارے گئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تقریباً تین چوتھائی خواتین صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تشدد اور بے حیائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ ہر چار میں سے ایک صحافی کو ہر وقت خطرات کا سامنا لاحق رہتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر کہا کہ اس موقع پر پوری دنیا کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہئے اور کہنا چاہئے کہ میڈیا کے خلاف کاروائیاں، دھمکیاں اور تشدد بند ہوں اور صحافت کو آزادی ملے۔ اپنی ڈیوٹی کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنے کا ظالمانہ سلسلہ بند ہونا چاہیے،جھوٹی خبریں اور افواہیں بند ہونے چاہئے۔ گوٹیرس نے یہ کہتے ہوئے اپنے بیان کا اختتام کیا کہ سچ بولنے والوں کو نشانہ بننے سے روکا جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .