۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
برادر محسن علی ساجدی ونگانی

حوزہ / برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے کہا کہ علماء،  فقہاء،  قیادت سے مسلسل روابط اور انکے پیغامات کو اس دور جدید کے محاذ سوشل میڈیا پر پھیلانا اس ادارے کی فعالیت کی روشن مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ نمائندہ طلبہ جماعت جے ایس او پاکستان کے فعال فرد برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے ایران کے شہر قم المقدس میں حوزہ نیوز ایجنسی اردو سے ملاقات کی۔ اس جوان فعال مذہبی کارکن کا حوزہ نیوز کے مرکزی دفتر کے وزٹ کا ہدف ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دوسرے نوجوانوں کے لئے باعثِ تشویق ہونا اور دینی و مذہبی و فلاحی امور میں ان جیسے جوان افراد کی فعالیت سے استفادہ کرنا تھا۔

حوزہ نیوز نے بلاتفریق ہر فرد کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا

انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے علماء کرام اور دینی مدارس کے حالات و واقعات سے آگاہی کے سلسلہ میں کی جانے والی مسلسل کاوشیں قابل افتخار ہیں۔

حوزہ نیوز نے بلاتفریق ہر فرد کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سیہون ڈویژن کے ڈویژنل صدر نے کہا: حوزہ نیوز نے بلا کسی تفریق ہر فرد کے آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں۔ ان کے قوائد و ضوابط انصاف پر مبنی ہیں۔ تمام تنظیموں، انجمنوں، اداروں، دفاتر، صحافت کی آواز کو بلند کرنے کے لیے سب کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا۔

حوزہ نیوز نے بلاتفریق ہر فرد کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا

انہوں نے مزید کہا: علماء، فقہاء، قیادت سے مسلسل روابط اور انکے پیغامات کو اس دور جدید کے محاذ سوشل میڈیا پر پھیلانا اس ادارے کی فعالیت کی روشن مثال ہے۔ اس ادارے سے منسلک تمام افراد کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیاب و کامران کرے؛ انشاء اللہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .