حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ ایشیا اور بحر الکاہل کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ڈائریکٹر حجت الاسلام علی امیرخانی نے گفتگو کے دوران کہا: حوزہ علمیہ ایران کے اساتید اور منتظمین پر مشتمل ایک ٹیم ہندوستان کے مدارس علمیہ اور دینی، اسلامی اور مذہبی مراکز کے ساتھ باہمی تعامل اور تبادلۂ خیال کے مقصد سے ہندوستان جا رہی ہے۔
بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے حوزہ علمیہ کے گروہ کے اس سفر کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی صلاحیتوں کو جاننا، حوزہ علمیہ ایران کی مختلف تحقیقی، تعلیمی، تبلیغی اور تربیتی صلاحیتوں کو متعارف کروانا، حوزاتِ علمیہ کے مدیران کے مابین ایک بین الاقوامی تناظر اور نقطۂ نظر پیدا کرنا ، دنیا بھر کے شیعہ مدارس بالخصوص ہندوستان کے پرانے مدرسوں کے درمیان تعاون اور تبادلۂ خیال اور اتفاق رائے کے لیے گفت و شنید اور ان کی ادارہ سازی کرنا وغیرہ اس سفر کے مقاصد میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا: اس دس روزہ سفر کہ جس میں حوزہ علمیہ کے ادارۂ تہذیب و تربیت کے سربراہ، حوزاتِ علمیہ کے مدیران و ناظمین کا ایک گروہ شامل ہے، ہندوستان میں شیعہ و سنی دینی و علمی مراکز کے وزٹ کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے مذہبی مراکز اور یونیورسٹیز کا دورہ اور مختلف شخصیات، علماء و دانشمندان سے ملاقات بھی شامل ہے۔