۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نجف اشرف میں عظیم الشان جشن اہلبیت علیہ السّلام کا انعقاد:

حوزہ/ ولایت اہلبیت علیہم السلام خداوند کریم کا عظیم تحفہ ہے،ہمیں اسکی قدر کرنی چاہئیے،اور زندگی کے ہر لمحے میں ہمیں حق اہلبیت علیہم کا دفاع کرنا چاہئیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مؤسسۂ الغدیر،نجف اشرف میں عظیم الشان جشن اہلبیت علیہم السلام کا انعقاد کیا گیا،جسکا آغاز مولانا بشیر ترابی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا،بعدہ مولانا رومان رضوی کی نظامت میں مولانا ابوذر نقوی،مولانا دائم جونپوری،مولانا شہریار حسین، مولانا ظہیر الہ آبادی،مولانا شمسی نجفی، جناب سلیم بلرامپوری،جناب عزادار عزمی نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

ولایت اہلبیت (ع) خداوند کریم کا عظیم تحفہ، مولانا سید ذکی حسن

حصۂ نظم کے بعد ممبئی ہندوستان سے تشریف لائے معروف خطیب مولانا سید ذکی حسن نے اپنی تقریر کے ذریعہ فضائل اہلبیت علیہم السلام بیان کئے،مولانا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ولایت اہلبیت علیہم السلام خداوند کریم کا عظیم تحفہ ہے،ہمیں اسکی قدر کرنی چاہئیے،اور زندگی کے ہر لمحے میں ہمیں حق اہلبیت علیہم کا دفاع کرنا چاہئیے۔

ولایت اہلبیت (ع) خداوند کریم کا عظیم تحفہ، مولانا سید ذکی حسن

جشن میں کثیر تعداد میں ہند و پاک کے افاضل و علماء نجف نے شرکت کی،آخر میں ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے حوالے سے دعا کی گئی بعدۂ مدیر مؤسسۂ مولانا رومان رضوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شعراء و اور علماء کرام کی خدمت میں حرم امیرالمومنین مولا علی علیہ السلام کی تصویر پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .