جمعرات 12 جون 2025 - 00:53
ولایت اہل بیتؑ، دین اسلام کا اصل سرمایہ ہے

حوزہ/ مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں "ھفتۂ ولایت و امامت" کی مناسبت سے روحانی جشن منعقد ہوا، جس میں مولانا ڈاکٹر سید کلب رشید رضوی نے ولایتِ اہل بیتؑ کی اہمیت پر خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد مقدس/ حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں "ھفتہ ولایت و امامت" کے سلسلے میں ایک روحانیت سے لبریز جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان کے ممتاز شیعہ عالم دین مولانا ڈاکٹر سید کلب رشید رضوی نے خطاب کیا۔

ولایت اہل بیتؑ، دین اسلام کا اصل سرمایہ ہے

مولانا موصوف نے امامت کی الٰہی حقیقت، ولایتِ اہل بیت علیہم السلام کی قرآنی بنیادوں اور امام شناسی کی اہمیت پر مدلل اور عالمانہ گفتگو کی۔ آپ نے بیان فرمایا کہ "ولایت اہل بیتؑ، دین اسلام کا اصل سرمایہ ہے، جس کی معرفت کے بغیر ایمان کامل اور ممکن نہیں۔"

ولایت اہل بیتؑ، دین اسلام کا اصل سرمایہ ہے

مولانا ڈاکٹر سید کلب رشید رضوی نے اہلبیت علیہم السلام کی سیرت کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عملی زندگی میں نافذ کرنے کی تلقین کی اور امام رضا علیہ السلام، کی زندگانی سے مختلف واقعات بیان کر کے سامعین کے دلوں کو منور فرمایا۔

پروگرام میں کثیر تعداد میں زائرین، علماء، طلباء اور بین الاقوامی مہمانوں نے شرکت کی اور خطاب کے بعد دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) اور زیارت مخصوصہ امام رضا علیہ السلام کی تلاوت کی گئی۔

ولایت اہل بیتؑ، دین اسلام کا اصل سرمایہ ہے

آخر میں مولانا ڈاکٹر کلب رشید رضوی نے آستان قدس رضوی کے تمام مسؤلین کا شکریہ ادا کیا کہ حرم مطھر رضوی کے متولی آیت اللہ مروی جن کی طرف تالار ولایت میں مھمان نوازی کی اور ساتھ میں سابق نمائندے ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ قم المقدسہ سے تشریف لائے اور ہمراہ دفتر تولیت میں موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha