۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت‌الاسلام‌ والمسلمین حسینی کوهساری، مدیر مرکز ارتباطات و امور بین‌الملل حوزه‌های علمیه کشور

حوزہ / حوزہ علمیہ میں مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے "توحید پر مبنی متحدہ عالمی محاذ کے اجراء، اس کی حمایت اور اسے ہدف قرار دینے" کو حوزہ علمیہ کے فرائض میں سے قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ میں مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے ایران کے شہر اہواز میں "تربیتی اسکول برای بین الاقوامی مبلغین بالخصوص عرب ممالک" کے عنوان پر منعقدہ ایک پروگرام کے اختتامیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ میں آپ سب کی خدمت میں حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کا سلام و احترام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ نے اپنے پروگرامز میں تین اصولوں کو شامل کیا ہے: حوزہ چاہتا ہے کہ وہ معاشرہ کی خدمت کرے، حوزہ اسلامی نظام کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا خواہاں ہے اور حوزہ بین الاقوامی میدانوں میں بھی دوطرفہ تعامل چاہتا ہے۔

حوزہ علمیہ میں مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا: حوزہ علمیہ کے ایجنڈے میں بھی چار فرائض کو شامل کیا گیا ہے جو کہ "قم کے حوزہ علمیہ اور دنیا بھر کے حوزہ علمیہ کے درمیان رابطہ اور تعامل"، انقلابِ اسلامی کی بین الاقوامی جہت میں کردار ادا کرنا، بین الاقوامی میدان میں حقیقی اسلام کو پیش کرنا اور توحید پر مبنی متحدہ عالمی محاذ کا اجراء"۔

حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی کوہساری نے کہا: انقلابِ اسلامی کو آج ایک بین الاقوامی اور اہم مقام حاصل ہے کہ جس کی مزید بہتری اور مثبت تاثیر کے لئے حوزہ علمیہ کو انقلاب کی ماں کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی ماہر اساتید اور مبلغین کی آمادگی اور ان کی تربیت حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے فرائض میں شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .