۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
حجت الاسلام حسینی کوهساری

حوزہ / ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک فرمان میں حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری کو "بیرون ملک ایرانیوں کے مذہبی اور فکری ورکنگ گروپ کی سپریم کونسل کا سیکرٹری" مقرر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ ایران جناب حسین امیر عبداللہیان نے حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوہساری کو "بیرون ملک ایرانیوں کے مذہبی اور فکری ورکنگ گروپ کی سپریم کونسل کا سیکرٹری" مقرر کرتے ہوئے ایک فرمان جاری کیا ہے۔

وزیر خارجہ کے حکم نامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری

ملک بھر کے حوزات علمیہ میں مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ:

سلام اور احترام کے ساتھ؛

ملک بھر میں حوزات علمیہ کے اعلان کے مطابق اور نوٹیفکیشن نمبر 81383 مورخہ 1400/08/01(23/10/2021) کے مطابق صدر مملکت نیز بیرون ملک ایرانیوں کی سپریم کونسل کے انتظامی ضوابط کی دفعات کے نفاذ کے لیے آپ کو بعنوان "بیرون ملک ایرانیوں کے مذہبی اور فکری ورکنگ گروپ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری" مقرر کرتا ہوں۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ باہمی تعاملات اور بات چیت میں وسعت، عالمی چیلنجز اور مسائل کو حل کرنے اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں مزید راغب کرنے اور استفادہ کرنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر محترم صدر اور تیرھویں حکومت نے بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ اس لیے آپ سے ہماری توقع ہے کہ آپ اپنے تجربے اور صلاحیت کی بدولت اس ورکنگ گروپ کی باقاعدگی سے نشستیں منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی مشترکہ کوششیں، اتفاق رائے، رابطہ کاری، تعاون اور بیرون ملک ایرانیوں کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ اور ورکنگ گروپ کے دیگر ممبران کے ساتھ تعمیری بات چیت کو جاری رکھیں گے تاکہ بیرون ملک مقیم اپنے ہم وطنوں کے لئے تشکیل دی گئی اس کونسل کے نتیجہ میں مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

بلاشبہ امور کو آگے بڑھانا، اس میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنا، نئے دور میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو درپیش مسائل کو کم کرنا اور ان کو حل کرنا، ان کی نظر انداز شدہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔

میں اللہ تعالی سے اس میدان میں آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

حسین امیر عبداللہیان

وزیر امور خارجہ، ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .