پیر 14 اپریل 2025 - 18:38
انقلاب اسلامی، حوزہ علمیہ قم کی برکات و آثار کا بہترین نمونہ ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسین ملانوری نے کہا: انقلاب اسلامی، حوزہ علمیہ قم کی برکات و آثار کا بہترین نمونہ ہے۔ امام خمینی علیہ الرحمہ جیسی شخصیت کی تربیت  جنہوں نے ایک عظیم انقلاب کی بنیاد رکھی اور اس کی قیادت کی، خود حوزہ علمیہ قم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ میں تعلیمی و تحقیقی کمپلیکس کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین ملانوری نے آیت اللہ حاج شیخ عبدالکریم حائری یزدی علیہ الرحمہ کے توسط سے حوزہ علمیہ قم کی از سر نو تأسیس کی ایک صدی مکمل ہونے کی مناسبت سے اپنی گفتگو میں حوزہ کی تبلیغی کامیابیوں کا جامع جائزہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم آیت اللہ حائری یزدی علیہ الرحمہ کی بین الاقوامی مبلغین کی تربیت کے لیے کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ علیہ الرحمہ نے بیرون ملک تبلیغ دین کی ضرورت کو درک کرتے ہوئے طلبہ کو زبان سکھانے کی منصوبہ بندی کا آغاز کیا، تاہم اُس وقت کے ثقافتی حالات کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ مگر آج اُسی اقدام کی برکت سے حوزہ علمیہ دنیا کے دُور دراز علاقوں تک مبلغین کو روانہ کر رہا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسین ملانوری نے مزید کہا: انقلاب اسلامی، حوزہ علمیہ قم کی برکات و آثار کا بہترین نمونہ ہے۔ انقلاب اسلامی کے بعد تبلیغی سرگرمیوں میں نہ صرف عددی بلکہ معیاری اعتبار سے بھی بے مثال ترقی ہوئی۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کی برکت سے حوزہ علمیہ میں مرکز مدیریت، دفتر تبلیغات اسلامی، سازمان تبلیغات اسلامی اور سازمان فرهنگ و ارتباطات اسلامی جیسے اداروں کا قیام عمل میں آیا، جس سے دین کی تبلیغ کے لیے منظم منصوبہ بندی ممکن ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha