۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ جلسه هم اندیشی ائمه جماعات و اساتید تبلیغ با معاون تبلیغ و امور فرهنگی حوزه های علمیه

حوزہ / حوزہ علمیہ میں تبلیغ اور ثقافتی امور کے سربراہ نے کہا: تبلیغ کے میدان میں ہمارے پاس 76 آپریشنل اور اجرائی منصوبے موجود ہیں جو ملک میں نافذ ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ میں تبلیغ اور ثقافتی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ملانوری نے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے سربراہان کے ہمراہ حوزہ علمیہ ہندوستان کے منتظمین کے ساتھ مشترکہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: تبلیغی میدان میں ہماری سرگرمی کا حصہ پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے تحت اقدام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: تعلیم و تربیت اور تبلیغِ دین کے میدان میں حوزہ علمیہ کے پاس مختلف منصوبے موجود ہیں جنہیں مختلف ممالک میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح تبلیغ کے میدان میں ہمارے پاس 76 آپریشنل اور اجرائی منصوبے موجود ہیں جو ملک میں نافذ ہو رہے ہیں۔ ان میں طرحِ ہجرت، امین، ملکی مبلغین پلان، مساجد سے استفادہ وغیرہ شامل ہیں۔

حوزہ علمیہ میں تبلیغ اور ثقافتی امور کے سربراہ نے کہا: حوزہ علمیہ کے تبلیغی پروگرامز میں تعلیم و تربیت انتہائی اہم ہے۔ اس سلسلہ میں حوزاتِ علمیہ میں 54 موضوعات اور فیلڈز تبلیغ کے فروغ کے حوالے سے مخصوص کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: تبلیغی تعلیم کا دوسرا حصہ قلیل مدتی تعلیمی منصوبہ پر مشتمل ہے۔ جس میں 420 تربیتی اور ہنری کورسز مرتب کئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ملانوری نے کہا: تبلیغی میدان میں ہماری سرگرمی کا حصہ پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے تحت اقدام کرنا ہے۔ ہمارے پاس 76 آپریشنل اور اجرائی منصوبے موجود ہیں جو ملک میں نافذ ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .