حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، شعبہ ثقافتی علوم اور انجینئرنگ کے ڈائریکٹر جنرل حجتالاسلام جوانی نے صوبہ چهارمحال و بختیاری کے دورے کے دوران مدارس علمیہ کے ثقافتی امور کے سربراہان اور مسئولین سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے حوزاتِ علمیہ کو مساجد کے مشابہہ قرار دیتے ہوئے کہا: حوزاتِ علمیہ کو ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے آمادہ رہنا چاہیے چاہے وہ غیر تعلیمی اوقات ہی کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے ثقافتی مراکز اور مساجد کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: ان مراکز میں ثقافتی، ہنرمندانہ اور ورزشی سرگرمیوں خصوصاً گھریلو مجالس اور ایامِ فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا: ثقافتی خدمات اگر عالمانہ، متفکرانہ اور حکیمانہ انداز سے انجام پائیں تو بہت زیادہ تاثیر رکھتی ہیں۔