حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اوقاف و امور خیریہ صوبہ قم کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین عباس اسکندری نے بقاع متبرکہ کے خدام اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے لیے منعقدہ تربیتی کورس میں خطاب کے دوران کہا: اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی خدمت ایک عظیم افتخار ہے، البتہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین کو چاہیے کہ وہ اس فریضے کے لیے پہلے سے زیادہ وقت صرف کریں کیونکہ جتنی زیادہ فکر اور دقت ہو گی اتنا ہی بہتر عمل سامنے آئے گا۔
اوقاف و امور خیریہ قم کے ڈائریکٹر نے رہبر معظم انقلاب کی اس تاکید کا ذکر کیا کہ بقاع متبرکہ کو ثقافتی مراکز میں تبدیل ہونا چاہیے، اور کہا: اسی بنیاد پر ثقافتی امور اور بالخصوص قرآنی موضوعات پر خصوصی توجہ دینا نہایت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس سلسلے میں نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایسے منصوبے ترتیب دیے جائیں کہ آخرکار بقاع متبرکہ ان تین عظیم کتابوں کی تبلیغ و ترویج کی علامت بن جائیں۔









آپ کا تبصرہ