بدھ 16 اپریل 2025 - 11:00
مختلف چیلنجز میں طلاب کی کامیابی کا راز "پختہ عزم اور خدا پر توکل" ہے

حوزہ / صوبہ ہرمزگان کے ادارہ اوقاف و امور خیریہ کے مدیر نے کہا: اگر ہم خود کو خدا کے حوالے کر دیں اور اس پر توکل کریں تو ہماری زندگی برکتوں سے بھر جائے گی اور ہماری اولاد بھی ہمارے راستے کو جاری رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ ہرمزگان کے ادارہ اوقاف و امور خیریہ کے مدیر کل حجت الاسلام والمسلمین مسعودی نے مدرسہ علمیہ النبی (ص) بندرعباس میں طلاب کے درس اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں نے بطور ایک طالب علم اس نتیجے تک رسائی حاصل کی ہے کہ اگر ہم خدا پر توکل کریں تو کبھی مالی مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم خود کو خدا کے حوالے کر دیں اور اس پر توکل کریں تو ہماری زندگی برکتوں سے بھر جائے گی اور ہماری اولاد بھی ہمارے راستے کو جاری رکھے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین مسعودی نے ان عوامل کی جانب اشارہ کیا جو طلاب کی زندگی میں برکت کا سبب بنتے ہیں، اور کہا: نماز کو اول وقت ادا کرنا بہت اہم ہے اگرچہ بعض اوقات ہم بھول جاتے ہیں یا مختلف بہانے بناتے ہیں لیکن ہمیں پختہ عزم کرنا چاہیے کہ نماز کو ہمیشہ بروقت ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا: زیارت عاشورا کی مداومت بھی بہت اہم ہے ۔ خاص طور پر اگر یہ عمل گھریلو ماحول میں انجام پائے تو بچوں پر بھی مثبت اثر ڈالے گا، جب وہ والدین کی آواز میں زیارت عاشورا سنیں گے۔

صوبہ ہرمزگان کے ادارہ اوقاف و امور خیریہ کے مدیر نے کہا: والدین کا احترام ہمیشہ ملحوظ رکھیں اور ان کی آراء سے درست انداز میں فائدہ اٹھائیں۔ ممکن ہے کہ ابتدا میں وہ حوزہ علمیہ سے آپ کے تعلق کو مکمل طور پر نہ سمجھیں لیکن وقت کے ساتھ وہ محسوس کریں گے کہ یہ راستہ کتنا بابرکت ہے اور تب وہ بھی آپ کی عزت کریں گے۔

انہوں نے کہا: کوشش کریں کہ کم از کم ہفتے میں ایک بار نماز شب کے لیے بیدار ہوں۔ اگر پوری نماز شب نہ پڑھ سکیں تو جتنا ممکن ہو اور یا مختصر پڑھنا بھی بہت مؤثر ہے۔ آدھی رات کا یہ خلوت کا لمحہ خدا سے خاص تعلق قائم کرنے کا ذریعہ ہے جو ہماری زندگی میں گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha