۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
لب

حوزہ/ کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مساجد میں نوجوان نسل کی طرف توجہ دینے پر تاکید کی اور کہا: ہم مسجد میں ادھیڑ عمر اور بوڑھوں کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں، تمام مومنین کو چاہیے کہ مسجد میں آکر مسجد سے پورا استفادہ کریں، لیکن نوجوانوں کو مسجد کی طرف زیادہ راغب ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے آج شہر کاشان میں مساجد کے خادمین کی عظیم کانفرنس میں کہا: پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: "آخر الزمان کی مسجدیں آباد اور خوبصورت ہوں گی، لیکن ہدایت سے عاری اور ویران ہوں گی۔ " اس لیے ہدایت کے لحاظ سے مساجد کو ویران اور برباد نہ کیا جائے، قرآن کی آیات کی تلاوت کے ساتھ ساتھ مساجد میں لوگوں کے لیے تفسیر قرآن اور تعلیم کو بھی شامل کیا جائے۔

انہوں نے امام جماعت اور مساجد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ذمہ داریوں کو پیغمبر اسلامؐ کی ذمہ داری کے مطابق قرار دیا اور کہا: قرآن کی تلاوت اور تفسیر، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ تمام مساجد کے پروگراموں کا محور ہونا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے رہبر معظم کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ صحیفہ سجادیہ ہی معاشرے کی اصلاح کر سکتی ہے، کہا: مساجد میں نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کی تلاوت کے لیے وقت نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجدوں کو روبا بصیرت ہونا چاہیے، اور یہ دعا ہر لب پہ ہونا چاہئے کہ خدایا انقلاب حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف تک ہمارے رہبر معظم کی حفاظت فرما ، اور اسی دعا کو امر المعروف کا محور قرار دیں ، امریکہ پر لعنت بھیجنا بھی مسجدوں میں تولیٰ اور تبریٰ کی علامت ہونا چاہئے۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مساجد میں نوجوان نسل کی طرف توجہ دینے پر تاکید کی اور کہا: ہم مسجد میں ادھیڑ عمر اور بوڑھوں کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں، تمام مومنین کو چاہیے کہ مسجد میں آکر مسجد سے پورا استفادہ کریں، لیکن نوجوانوں کو مسجد کی طرف زیادہ راغب ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .