۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دبیر جامعه روحانیت شیراز

حوزہ / جامعہ روحانیت شیراز کے سکریٹری نے مساجد کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: کسی بھی تحریک کا آغاز مسجد سے ہونا چاہیے، ائمہ جماعت کو معاشرے کے موجودہ مسائل سے آگاہ ہونا چاہیے، مسجد سے بلند مرتبہ کوئی جگہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی شیراز کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید محی الدین طاہری نے ایران کے صوبہ فارس میں حرم مطہر حضرت سید علاؤ الدین حسین (ع) میں منعقدہ مساجد کے ائمہ جماعت اور ثقافتی حکام کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا: کسی بھی تحریک کا آغاز مسجد سے ہونا چاہیے، ائمہ جماعت کو معاشرے کے موجودہ مسائل سے آگاہ ہونا چاہیے، مسجد سے بلند مرتبہ کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا میں سب سے پہلے جو جگہ تعمیر کی گئی وہ مسجد ہی تھی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کی تعمیر کے بعد اسلامی حکومت کی تشکیل کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔

حجت الاسلام طاہری نے کہا: مساجد کو نوجوانوں کے لیے تربیت گاہ اور بچوں کی رشد اورروحانی ترقی کا مرکز ہونا چاہئے اور یہ چیز امام جماعت کے وجود سے ممکن ہوتی ہے۔

جامعہ روحانیت شیراز کے سکریٹری نے کہا: علماء گذشتہ کی کامیابی کا راز لوگوں سے ان کا دوستانہ تعلق اور برتاؤ تھا۔ یہ بزرگ علماء ہمیشہ اپنے آپ کو لوگوں کی خوشی یا غم میں شریک سمجھتے تھے۔ ہمیں ان علماء سے درس لینے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .