حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 2 رجب المرجب افکار اسلامی قم کے انچارج و اراکین کی مدرسہ زبان و فرہنگ کے حکام کے ساتھ نشست منعقد ہوئی۔ جس میں فعالیت افکار اسلامی کی گذارش پیش کی گئی اور اسی طرح آئندہ کے پروگرامز کے بارے میں مسئولین کو آگاہ کیا گیا۔
اس نشست میں مدیر محترم مدرسہ زبان و فرہنگ حجت الاسلام ڈاکٹر ساجد، معاون فرہنگی حجت الاسلام شمس اور معاون امور پژوہش آقای قربان پور نے نہج البلاغہ و صحیفہ سجادیہ کے سلسلہ میں افکار اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا۔
آپ کا تبصرہ