حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے آج مورخہ 21 اپریل 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس نہج البلاغہ کے سلسلہ میں درس اور ایام شھادت امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ ماہِ مبارک رمضان میں دروسِ نہج البلاغہ کو "خطبۂ متقین" کے بیان کے ساتھ مختص کیا گیا ہے۔
اس درس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید شمیم رضا رضوی صاحب تھے۔ جنہوں نے اپنے بیانات کے دوران تعلیماتِ نہج البلاغہ کی اہمیت کو بیان کرنے کے بعد خطبۂ متقین بخش چھارم کی روشنی میں متقین کی صفات کو انتہائی احسن انداز سے بیان کیا۔
اسی سلسلہ کا اگلا درس ان شاءاللہ ماہ رمضان کی آخری جمعرات کو دن 11 بجے مدرسہ الامام المنتظر عج میں ہی منعقد ہو گا۔ جس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد صاحب ہوں گے۔ ان شاءاللہ