ہفتہ 21 فروری 2026 - 01:56
مسجد مقدس جمکران میں مدرسہ الامام المنتظرؑ کی جانب سے استقبالِ ماہِ رمضان کی صمیمی نشست کا انعقاد

حوزہ/ مدرسہ الامام المنتظرؑ کی جانب سے استقبالِ ماہِ رمضان کے عنوان سے ایک صمیمی نشست مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہوئی، جس میں علما، مسؤلین اور طلاب نے شرکت کی اور ماہِ رمضان کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استقبال ماه مبارک رمضان کے عنوان سے ایک صمیمی نشستِ شعبہ تحقیقات اور انجمن علمی مدرسہ الامام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی جانب سے مسجد مقدس جمکران میں منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ الامام المنتظر کے مہتمم اعلیٰ، مسولین، طلاب اور مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے شرکت کی۔

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جسکے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر رئیس اعظم شاہد نے اپنی گفتگو کہا کہ مدرسہ الامام المنتظر (ع) کے طلاب کرام رمضان المبارک کی مناسبت سے تبلیغی خدمات پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا حوزہ علمیہ قم میں اردو زبان کا یہ مدرسہ اپنی علمی و دینی خدمات کی وجہ سے ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔

اسکے بعد حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن نقوی صاحب نے مدرسہ کے تعلیمی، فرہنگی اور تحقیقی نظام کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس مدرسہ کی بنیاد علامہ سید صفدر حسین نجفی رح نے رکھی اور علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح نے اسے استحکام بخشا۔ان دونوں شخصیات نے پاکستان میں مکتب اہلبیت علیہم السلام کی بے پناہ خدمات انجام دیں، امام خمینی (رح) کے افکار کو فروغ دیا اور انقلابِ اسلامی کی مظبوط آواز بنے۔

اسکے بعد مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے ماہ رمضان کی فضیلت اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے یہ وہ عظیم مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا، اور اس کی ہر رات اور دن برکتوں سے بھرپور ہے۔ نبی اکرم (ص) نے اس مہینہ کو امت کے لیے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ قرار دیا۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو خصوصی طور پر اپنی ضیافت میں بلاتا ہے، اور ہم اس ماہ میں خدا کے مہمان ہیں۔

آخر میں انہوں نے ملک پاکستان میں اہل بیت (ع) سے محبت اور دینی وابستگی کو سراہا اور مزید توفیقات میں اضافہ کی دعائیں کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha