حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے مورخہ 07 اپریل 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس نہج البلاغہ کے سلسلہ میں دوسرے درس کا اہتمام کیا گیا۔ ماہِ رمضان المبارک کے استقبالیہ پروگرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماہِ مبارک رمضان میں دروسِ نہج البلاغہ کو "خطبۂ متقین" کے بیان کے ساتھ مختص کیا گیا ہے۔
اس درس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ادریس صاحب تھے۔ جنہوں نے اپنے بیانات کے دوران تعلیماتِ نہج البلاغہ کی اہمیت کو بیان کرنے کے بعد خطبۂ متقین بخش دوم کی روشنی میں متقین کی صفات کو انتہائی احسن انداز سے بیان کیا۔
اسی سلسلہ کا تیسرا درس ان شاءاللہ ماہ رمضان کی دوسری جمعرات کو دن 11 بجے مدرسہ الامام المنتظر عج میں ہی منعقد ہو گا۔ جس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین میثم طهٰ ہوں گے۔