۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدرسہ الامام المنتظر

حوزہ / افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے آج مورخہ 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس نہج البلاغہ کے سلسلہ میں پہلے درس کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے آج مورخہ 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس نہج البلاغہ کے سلسلہ میں پہلے درس کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق افکارِ اسلامی کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے استقبالیہ پروگرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماہِ مبارک رمضان میں دروسِ نہج البلاغہ کو "خطبۂ متقین" کے بیان کے ساتھ مختص کیا گیا ہے۔

اس درس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر نقوی صاحب تھے۔ جنہوں نے اپنے بیانات کے دوران تعلیماتِ نہج البلاغہ کی اہمیت کو بیان کرنے کے بعد خطبۂ متقین بخش اول کی روشنی میں متقین کی صفات کو انتہائی احسن انداز سے بیان کیا۔

اسی سلسلہ کا دوسرا درس ان شاء اللہ ماہ رمضان کی پہلی جمعرات کو دن 11 بجے مدرسہ الامام المنتظر عج میں ہی منعقد ہو گا۔ جس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ادریس ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .