حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے مورخہ 12 مئی 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس کے سلسلہ میں درس نھج البلاغه کا اہتمام کیا گیا۔
اس درس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد صاحب تھے جنہوں نے اپنے بیانات کے دوران خطبۂ متقین کی روشنی میں متقین کی صفات کو انتہائی احسن انداز سے بیان کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ افکارِ اسلامی کی جانب سے ماہِ مبارک رمضان میں دروسِ نہج البلاغہ کو "خطبۂ متقین" کے بیان کے ساتھ مختص کیا گیا تھا۔ یہ درس اسی سلسلہ کا آخری درس تھا۔