۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زوار حسین علوی

حوزہ / جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک کے ہفتہ وار درس اخلاق کے سلسلہ میں آج قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان حجۃ الاسلام و المسلمین زوار حسین علوی صاحب نے طلاب کرام کو درس اخلاق دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک کے ہفتہ وار درس اخلاق کے سلسلہ میں آج قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان حجۃ الاسلام و المسلمین زوار حسین علوی صاحب نے طلاب کرام کو درس اخلاق دیا۔ جس میں طلاب کرام کو وقت کی اہمیت اور طلاب کی ذمہ داریاں سمجھنے پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا: طلابِ کرام کو چاہئے کہ وہ اس دینی مدرسہ میں ہونے کو غنیمت سمجھیں اور اپنے وقت کی قدر کرتے ہوئے اس سے بہترین استفادہ کریں۔

مولانا صاحب نے اپنی گفتگو کے دوران جامعہ جعفریہ کی انتظامیہ اور مدرسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس دینی مدرسہ میں نظامِ تعلیم کی بھی تعریف کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ مرکز افکار اسلامی کی زیرِ سرپرستی میں علوم دینِ محمد و آلِ محمد (علیہم السلام) بکھیرتی یہ دینی درسگاہ یعنی جامعہ جعفریہ جنڈ اس وقت 77طلاب کرام کے ساتھ پاکستان کی ایک بارونق درسگاہ شمار ہوتی ہے۔ دعا ہے خداوند متعال جامعہ جعفریہ کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی، پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ سید رضی عباس ہمدانی اور تمام مسئولین و مدرسین کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ان کی توفیقات خير میں مزید اضافہ فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .