۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ/حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے جامعہ جعفریہ جنڈ دورہ کے دوران شارٹ کورس میں موجود طالبعلوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گر آپ دنیا اور آخرت میں کامیاب زندگی گذارنا چاہتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو قرآن مجید اور تعلیمات و کردار اہلبیت (ع)سے تمسک رکہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے جامعہ جعفریہ جنڈ کا دورہ کیا۔

انھوں نے جامعہ جنڈ میں حجت الاسلام سید رضی عباس ہمدانی اور دیگر طلاب  ، علما سے ملاقات کی ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے  مدرسہ میں جاری دینی تربیتی شارٹ کورس  میں موجود طالبعلوں سے تعلیم و تربیت کے موضوع  گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اگر آپ دنیا اور آخرت میں کامیاب زندگی گذارنا چاہتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو قرآن مجید اور تعلیمات و کردار اہلبیت (ع)سے تمسک رکہیں اپنا تذکیہ نفس کریں اور اسکی بنیاد اس طرح رکہیں کہ اللہ تعالیٰ کی معصیت اور نا فرمانی سے اجتناب کریں معاشرے میں ابلیس اور اس کے ایجنٹوں کے پہیلائے جال بہت زیادہ ہیں مگر اہلبیت اطہار کا سچا اور کہرا پیروکار ہی وہ ہے جو شہوات نفسانی کو پاؤں کے نیچے روند کر گناہ سے اجتناب کرے تو اللہ تعالی کی ذات کا لطف و کرم ہر لحظہ اس کے شامل حال رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ تلاوت قرآن کو زندگی کی روٹین بنائیں ہر صبح کا آغاز اللہ تعالی کے پاک کلام کی تلاوت سے کریں اور ہر قدم پر عزت و شرف اور کامیابی حاصل کریں جو شخص یہ جہاد اکبر کر لے  اور اپنے رب کی عبادت ،ذات وحدانیت کے ساتہ راز و نیاز اور مناجات کرے  اور وہ بہی اس جوانی کے عالم میں تو اللہ کی مہربان ذات اس جوان کی عبادت پر فخر کرتی ہے - اس مدرسہ علمی میں یہ کورس کریں علمائے کرام سے سیکہیں آپ کو غنیمت موقعہ ملاُہےجو دینی حوالے سے ضرورت  یا کمی محسوس کرتے ہیں شرم مت کریں علمائے کرام اور اساتید بزرگوار سے سوال کریں آپ کی مکمل راہنمائی ہو گی اور واپس پلٹ کر جوانوں کو یہاں سے حاصل شدہ پیغام پہنچائیں اور معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا بہرپور کردار ادا کریں۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا کہ جو جوان ان تعطیلات میں اپنا وقت انٹرنیٹ پر یا دیگر مصروفیات میں وقت ضائع کر رہے ہیں سارا دن نیٹ پر بیٹہ کر گیمز کہیل رہے ہیں یا منفی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ان کو ہمارا پیغام ہے کہ ان جوانوں کی تأسی کرتے ہوئے اپنا وقت فضول مصروفیات میں ضائع نہ کریں بلکہ اس وقت سے اپنی تعلیم و تربیت کے لئے بہرپور فائدہ اٹھائیں ۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .