۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ سلمان فارسی

حوزہ/ضلع اٹک رولپنڈی ڈویژن کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ سلمان فارسی مرکز القرآن میں دین شناسی 15روزہ شارٹ کورس کا جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے تعاون اور سرپرستی میں انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق،ضلع اٹک رولپنڈی ڈویژن کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ سلمان فارسی مرکز القرآن میں دین شناسی 15روزہ شارٹ کورس کا جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے تعاون اور سرپرستی میں انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں ضلع بھر سے بچوں نے شرکت کی

جامعہ کے مدیر مولانا سید حسن رضا نقوی نے بتایا کہ اٹک میں مومنین خصوصا نقوی سادات کی کثیر تعداد موجود ہے اور الحمد للہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے حکم پر حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اس قدیم درسگاہ کا دوبارہ احیاء کیا اور مومنین کی ضرورت اور توجہ کو سامنے رکھتے ہوئے اس پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور شارٹ کورس میں آنے والے بچوں کو، قرآن مجید، احکام، احکام عملی، مسنون دعائیں، عقائد، تجوید، اخلاق، تاریخ کے موضوعات پر درس دیا جاتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ شارٹ کورس 15 روزہ ہے جو کہ زیر انتظام جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد ہے ہر روز درس اخلاق کا بھی اہتمام ہوتا ہے جس میں ضلع بھر کے علماء خطباء امام جمعہ حضرات سے استفادہ کیا جاتا ہے جس میں بچوں کے علاوہ بڑے حضرات بھی شرکت کرتے ہیں یہ درس نماز ظہرین سے آدھا گھنٹہ پہلے دیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .