۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں ہر ہفتہ طلاب عزیز کے لیے درس اخلاق

حوزہ / جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں ہر ہفتہ طلاب عزیز کے لیے درس اخلاق کا با قائدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں ہر ہفتہ طلاب عزیز کے لیے درس اخلاق کا با قائدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس ہفتہ جامعہ جعفریہ کے مدرس حجت الاسلام و المسلمین لیاقت علی رانجھا نے درس دیا۔ جس کا موضوع "اسلام سماجی دین ہے" تھا۔

حجت الاسلام لیاقت علی رانجھا نے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اسلام کا ایک خاص امتیاز یہ بھی ہے کہ اسلام ایک معاشرتی اور سماجی دین ہے اور اس نے صرف انسان کی انفرادی ضروریات یا روحانی پہلوؤں اور نفسیاتی خواہشات کو ہی مدنظر نہیں رکھا بلکہ اسے دوسروں کے ساتھ زندگی گزارنے کے اصول سے بھی آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اگر کوئی انسان ترقی اور کمال کی آخری منزل تک پہنچنا چاہے تو اسلام کی نظر میں اس کا واحد راستہ قرب خدا کا حصول ہے۔

حجت الاسلام لیاقت علی رانجھا نے کہا: جب ہم اس چیز پر ایمان لے آئے کہ خدا کے علاوہ ہر چیز فانی ہےتو پھر خدا پر توکل کے سہارے ہی ہم حقیقی کمال تک پہنچ سکتے ہیں اور اس کے لیے خداوند عالم نے دو شرطیں قرار دی ہیں (۱)۔عمل صالح (۲)۔توحید اور بندگی میں اخلاص(شرک سے پرہیز)۔

انہوں نے مزید کہا: یہ دونوں شرطیں اس وقت پیدا ہوسکتی ہیں جب شریعت کی مکمل پابندی کی جائے اور معاشرتی حقوق ادا کئے جائیں نہ کہ انسان تنہائی اور گوشہ نشینی کی زندگی بسر کرنے لگے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .