۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ کانفرنس کے عنوان سے جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر جنڈ میں مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ کانفرنس کے عنوان سے جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج مورخہ 5 مارچ 2023ء بروز اتوار پاکستان کے شہر جنڈ میں مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ کانفرنس کے عنوان سے جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے اور بین الاقوامی علماء کرام نے خطاب کیا اور علاقہ بھر کے پیش نماز حضرات، مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی اور جامعہ کے نظم و نسق، تعمیراتی امور اور تعلیم و تربیت میں پیشرفت کو قریب سے دیکھا اور سراہا۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں مرکز افکار اسلامی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی، پرنسپل جامعہ جعفریہ حجت الاسلام والمسلمین سید رضی عباس ہمدانی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین عدیل، حجت الاسلام والمسلمین شیخ انور علی نجفی، حجت الاسلام والمسلمین اقبال حسین مقصود پوری، حجت الاسلام والمسلمین انور علی نجفی، حجت الاسلام والمسلمین ظہور حسین نجفی، پروفیسر عابد حسین اور حجت الاسلام والمسلمین حامد علی سندرانہ نے خطاب کیا۔

جامعہ جعفریہ جنڈ کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ پوشی

جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ جلسہ میں جامعہ کے سینئر طلاب کی بزرگ علماء کرام کے ہاتھوں عمامہ پوشی بھی کی گئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے نہج البلاغہ کانفرنس کے نام خصوصی پیغام کو بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

جامعہ جعفریہ جنڈ کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ پوشی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .