۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
استاد سبط جعفر زیدی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: شہید استاد سبط جعفر زیدی کی شاعری اہل دانش و حکمت میں ایک بہت بڑا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 18 مارچ شہید استاد سبط جعفر کی برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: شہید استاد سبط جعفر زیدی کی شاعری اہل دانش و حکمت میں ایک بہت بڑا نام ہے۔

انہوں نے کہا: شہید کی شاعری و منقبت کے انمول انداز کا خلا آج تک پُر نہیں ہو سکا، شہید کی تعلیمی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: شہید کے عزادری سیدالشہداء علیہ السلام کے مرثیوں اور مدح اہلبیت علیہم السلام کے اشعار نے ایک ایسی فضا قائم کی ہے کہ آج تک شہید کی آواز کو اُسی جذبے سے سنا جاتا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ شہید استاد سبط جعفر 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .