۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی 

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہید تعلیم  شہید اعتزاز حسن بنگش  کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن بنگش نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے علاقے میں علم کی شمع کو روشن کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہید تعلیم شہید اعتزازحسن بنگش کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن بنگش نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے علاقے میں علم کی شمع کو روشن کیا اور ایک پوری نسل کے مستقبل کو محفوظ کیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہید اعتزاز حسن کے جذبہ کی ضرورت ہے اور یہی جذبہ حقیقت میں ہمارے اسکولز، اداروں اور عبادت گاہوں کو محفوظ بنا سکتا ہے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: ہمارے ملک کی تاریخ میں ایسے بہت سے جوان گزرے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف اسی عظیم جذبہ سے سرشار تھے اور ہماری موجودہ نسل کو ان جوانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنا ہو گا تبھی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔

شہید اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قوم کے مستقبل کی حفاظت کی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .