۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شبیر میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل کا سانحہ مچھ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتا نہیں آج تک جتنے بھی حادثات و سانحات ہوئے ہیں ایک کے حقائق بھی منظر عام پر نہیں لائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا سانحہ مچھ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتا نہیں آج تک جتنے بھی حادثات و سانحات ہوئے ہیں ایک کے حقائق بھی منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ کیا شہیدوں کا خون ریاست سے سوال نہیں کرتا؟ کیا وہ بچہ جو دو سال پہلے اس دنیا میں آیا کیا دو سال بعد اپنی ماں سے سوال نہیں کرے گا کہ اماں ہمارے بابا کو کس نے شہید کیا؟۔

میں اس ملک کے تمام ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام واقعات کے حقائق منظر عام پر لائیں اور یتیم بچوں کو ان کے سوال کا جواب دیں۔

اس وقت پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تمام ادارے عوام کے مال و جان کا تحفظ یقینی بنائیں اور مکمل طور پر امن و امان کے سلسلے میں کوششیں تیز کریں ہم ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .