۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: فرزندان پاکستان نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس خطے میں دہشت گردی کو ختم کر کے قیام امن کو ممکن بنایا،ایک مدت کے بعد پھر دہشت گردوں کا سر اٹھانا انتہائی تشویناک عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کا دارالحکومت دہشت گردی سے محفوظ نہ ہو تو اس کے باقی شہروں کا کیا حال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد میں فرزندان پاکستان نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس خطے میں دہشت گردی کو ختم کر کے قیام امن کو ممکن بنایا ایک مدت کے بعد پھر دہشت گردوں کا سر اٹھانا انتہائی تشویناک عمل ہے۔

مزید کہا کہ یہ دہشت گرد اس ملک کے امن کا ناسور ہیں ان بذدل دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم متحد ہے حالیہ دہشت گردی کے بعد قانون نافز کر نے والے اداروں کو ملک بھر میں مساجد و امام بارگاہوں اور مذہبی و سیاسی رہنماوں کی سیکورٹی موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کسی بھی دلخراش واقعے سے بچا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .