۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ،/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: آج بے لگام دہشت گرد قاتلوں نے اس ملک کی فضاء کو ایک بار پھر پُرتشدد بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کر کے پولیس جوانوں کو شہید کرنا دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے۔ جس کی ہم پُرزور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کے دعوے کر رہی ہے تو یہ کاروائیاں اُن کے ان دعووں پر سوالیہ نشان ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ایک بار پھر دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے بھرپور آپریشن کیا جائے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: آج بے لگام دہشت گرد قاتلوں نے اس ملک کی فضاء کو ایک بار پھر پُرتشدد بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عوام کے جان مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس کاروائی سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر آگ اور خون کے کھیل کا آغاز چاہتے ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: حکومت کو چاہئے کہ ایک بار پھر دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کی افسوسناک دہشت گردانہ کاروائیوں سے بچا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .