۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا سید محمد کوثر علی جعفری

حوزہ/ اس سانحہ میں سینکڑوں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے شیعوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں مگر بار بار مظلوم شیعوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی اور نااہلی کو برملا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ روابط عامہ شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں سے ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری نے اپنا مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دہشت گردوں کے ہاتھوں نماز جمعہ کے دوران بے گناہ نمازیوں کا قتل عام ہوا ہے جو انتہائی دلخراش اور غمناک سانحہ ہے، سینکڑوں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ہم حکومت پاکستان سے شیعوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں مگر بار بار مظلوم شیعوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی اور نااہلی کو برملا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد تنظیموں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت ان پر لگام لگانے میں ناکام رہی ہے۔ ہم اس سانحہ پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہے اور حکومت پاکستان سے ایک بار پھر دہشت گردوں کی مجرمانہ حرکتوں کے خلاف ایکشن لینے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ رب العالمین شھدا کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .