۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسہ علمیہ الامام القائم

حوزہ/ اس دہشتگردانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وہاں کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے تاکہ اس طرح کی خوں ریزی کا سد باب ہو جائے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں واقع مدرسہ علمیہ الامام الاقائم (عج )نے پشاور سانحہ پر اپنا مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے شہیدوں کے عظیم مرتبے کی جانب اشارہ کیا : وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ ﴿آل عمران۱۶۹﴾ اور جو لوگ راہ خدا میں مارے گئے ہیں قطعاً انہیں مردہ گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس سے رزق پا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں کہا کہ استکباری طاقتوں اور ظالم دہشتگردوں نے پاکستان پشاور کوچہ رسالدار جامع مسجد میں نماز جمعہ کے درمیان بم دھماکہ کر کے بےگناہ نمازیوں کو حالت نماز میں شھید کر کے ایک بار پہر خانہ خدا کو لہو لہان کر دیا اور اپنے ناپاک ارادوں کا ثبوت دے دیا مگر وہ جان لیں کہ کربلائی کردار کبھی مر نہیں سکتا, کربلا سے درس لینے والوں کے خون کا زمین پر گرنے والا ہر قطرہ اس کے بقا کی ضمانت اور ظالم کی فنا کی داستان رقم کرتا ہے۔

مدرسہ کی جانب سے دئے گئے بیانیہ میں کہا گیا کہ اس دہشتگردانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے, ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وہاں کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے تاکہ اس طرح کی خوں ریزی کا سد باب ہو جائے اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے شیعہ قوم پر ہونے والے مظالم کو روکے اور ان کی حفاظت کا معقول انتظام کرے۔

خداوند عالم سے دعا ہے کہ اس دل خراش سانحے میں زخمی حضرات کو شفا و صحت عطا فرمائے ، مظلوم شھداء کو جوار سیدالشھدا ع میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے مصیبت زدہ عزیز و اقارب کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .