۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ محمد جمعہ اسدی

حوزہ/ امام جمعہ کوئٹہ اور جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ جمعہ اسدی نے سانحۂ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحۂ پشاور کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کا نتیجہ ہے؛ ہم حسینی ہیں کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل اور امام جمعہ شہر کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحۂ پشاور کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کا نتیجہ ہے؛ ہم حسینی ہیں کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پچھلی دو دہائیوں سے ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے ہزاروں مومنین شہید اور زخمی ہوئے، مگر کسی واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھتے چلے گئے۔

علامہ اسدی نے کہا کہ پشاور واقعے کو ٹسٹ کیس سمجھ کر درست انداز میں تحقیقات کرکے واقعے کے اصل مجرموں کی شناخت کر کے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے دیگر واقعات کی طرح اس واقعے کو بھی بھلانے کی صورت میں اس کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیں امید ہے ذمہ دار ادارے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیں گے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .