۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کی سینئر نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کی سینئر نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکٹری جنرل پیر صفدر شاہ گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عقیل انجم اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری مالیات تنولی صاحب جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے دینی قوتوں کے حقیقی اور اہم کردار کو منظر عام پر لانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی تجویز پیش کی جسے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اہم قرار دیتے اس تجویز کے تمام پہلوؤں پر غور کر کے معاملات کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی، اقصادی، معاشی، اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کےلیے دینی قوتوں کا عوام کی عملا رہنمائی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .