حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارتی مدت کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، آیت اللہ سیدمجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں عوام کی معاشی ضروریات اور روزمرہ مسائل، موجودہ تیسری مسلط کردہ جنگ کی صورتحال اور آئندہ کے حالات، عسکری شعبے میں ہونے والی پیش رفت، ملکی وسائل کے بہتر انتظام اور اخراجات کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے ملکی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی، ریال، غیر ملکی کرنسی اور توانائی کے شعبوں میں آمدنی و اخراجات کے انتظام کے ساتھ ساتھ بیرونی فریقوں کے ساتھ اقتصادی تعاون اور تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔









آپ کا تبصرہ