پیر 10 اگست 2026 - 10:17
ڈاکٹر باقر ذوالقدر رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر مقرر

حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

برادر گرامی جناب ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر

آپ کے قیمتی تجربات کی روشنی میں، میں جناب عالی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس ذمہ داری کو نبھانے اور انقلابِ اسلامی کے نظریات کو آگے بڑھانے میں، ہمارے مولا حضرت بقیت الله الاعظم عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کی توجہات کے سایے میں کامیاب اور معاون ثابت ہوں گے۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای

واضح رہے اس سے قبل، ڈاکٹر باقر ذوالقدر نیشنل سیکیورٹی کونسل میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندہ تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha