حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عدلیہ کے نائب سربراہ اور عدلیہ کے شماریات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر محمد کاظمی فرد نے حوزه علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ڈاکٹر کاظمی فرد نے عدلیہ کے شماریات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی مرکز کی سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں آیت اللہ اعرافی کو رپورٹ پیش کی۔
آیت اللہ اعرافی نے عدلیہ کے شماریات مرکز کی انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ اور اس کی ترقی کے ذریعے ججوں کے کام کو آسان بنانے اور عدالتی مقدمات کو بہتر اور تیز رفتاری سے نمٹانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ