۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دیدار محسنی اژه‌ای با آیت الله سعیدی

حوزہ / ایران میں عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ہمراہ آج ایران کے شہر قم المقدسہ کا سفر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے آج 16 جون بروز جمعرات سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ کے طور پر اپنے ساتویں سرکاری صوبائی دورے میں قم کا سفر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے قم آمد پر سب سے پہلے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور پھر حرم مطہر (س) میں مدفون مراجع عظام اور علماء کرام جن میں آیت اللہ بہاء الدینی، آیت اللہ بہجت، آیت اللہ اراکی، آیت اللہ گلپائیگانی، آیت اللہ میشکنی، آیت اللہ یزدی، آیت اللہ ہاشمی شاہرودی، آیت اللہ حائری، آیت اللہ مصباح وغیرہ شامل ہیں، کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات میں بلندی کے لئے دعا کی۔

قم ہمارا اصلی وطن ہے / ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی قم المقدسہ آمد

حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی اور صوبے میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سعیدی اور قم کے گورنر شاہچراغی کے علاوہ دیگر صوبائی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کے صوبہ قم میں آمد پر شہید مدافع حرم "ابراہیم عشریہ" کے فرزند نے بھی عدلیہ کے سربراہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔

عدلیہ کے سربراہ نے سپریم جوڈیشل بورڈ کے صوبائی دوروں کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا: قم ہمارا اصلی وطن ہے؛ اس صوبے کے سفر کا مقصد بنیادی طور پر حرمِ مطہر (س) کی زیارت کرنا اور مذہبی اور انقلابی لوگوں، مراجع عظام اور بزرگ علماء سے ملاقات کرنا ہے۔ اسی طرح سابقہ صوبائی دوروں کے مطابق اس سفر کے دوران بھی صوبے کے عدالتی اور غیر عدالتی سیکٹرز کے مسائل کا جائزہ لینا اور ان کو حل کرنے جیسے امور کو انجام دینا شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی عدلیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

قم المقدسہ میں ان کی بعض دوسری ملاقاتوں کے شیڈول میں علمائے کرام اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقاتیں، صوبہ قم کے ججز اور عدالتی عملے سے ملاقاتیں، انتظامی کونسل میں شرکت اور صوبے کے عدالتی مسائل کا جائزہ لینا اور عدلیہ کے مسائل کے حل کے لیے قراردادیں منظور کرنا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا صوبۂ قم کا یہ صوبائی دورہ گزشتہ جمعرات 9 جون کو ہونا طے تھا لیکن عدلیہ کے سربراہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹروں کے مشورے پر یہ دورہ آج 16 جون 2022ء پر موکول کر دیا گیا تھا۔

قم ہمارا اصلی وطن ہے / ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی قم المقدسہ آمد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .