۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عدلیہ کے نئے سربراہ سے رہبر انقلاب اسلامی کی چھے توقعات

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک فرمان جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کو عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔  ‏آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے اس فرمان میں عدلیہ کے نئے سربراہ سے اپنی چند توقعات کا ذکر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے ایک فرمان جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کو عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔  ‏آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے اس فرمان میں عدلیہ کے نئے سربراہ سے اپنی چند توقعات کا ذکر کیا جو حسب ذیل ہیں: ‏

‏1- آئین میں درج عدلیہ کی بنیادی ذمہ داریوں کے سلسلے میں سنجیدہ کوشش، یعنی انصاف کا فروغ، حقوق عامہ کا احیاء، ‏قانونی آزادی کی فراہمی، قوانین کے صحیح نفاذ کی نگرانی، جرم کے ارتکاب کی روک تھام اور بدعنوانی سے ٹھوس مقابلہ۔

‏2- تغیر کے عمل کو جاری رکھنا اور اصلاحات کی موجودہ دستاویز کا خصوصی توجہ کے ساتھ نفاذ۔

‏3- نئی تکنیکوں کا فروغ اور عدلیہ کی خدمات تک لوگوں کی آسان اور مفت رسائی کو یقینی بنانا۔

‏4- مفید جہادی، فاضل اور نیک افراد کو ذمہ داریوں اور عہدوں پر متعین کرنا اور عدلیہ کے کاموں اور ادارہ جاتی امور کے ‏لیے اعلی اور متوسط سطح کے مدیروں کی ٹریننگ۔

‏5- ایماندار ججوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی عزت و منزلت کا تحفظ اور اسی کے ساتھ خلاف ورزی ‏کرنے والے افراد کے سلسلے میں سخت رویہ جن کی تعداد کم ہے۔

‏6- عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ اور ان کے درمیان پہنچنا جس کی بہت زیادہ برکتیں ہیں۔

عدلیہ کے نئے سربراہ سے رہبر انقلاب اسلامی کی چھے توقعات


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .