حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی الفتح پارٹی کے رہنما ہادی العامری کے گھر شیعہ شخصیات سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق،عراقی الفتح پارٹی کے نمائندے محمد البلداوی نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور بیشتر شیعہ طاقتور شخصیات نے الفتح الائنس کے رہنما ہادی العامری کے گھر پر ایک اہم اجلاس کیا۔ اس ملاقات کے دوران وسطی اور جنوبی صوبوں میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملکی اور غیر ملکی شورش پسند گروہ وسطی اور جنوبی صوبوں میں صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث ہیں ، جس کا مقصد اس صوبے میں بغاوت کو بھڑکانا اور آگ لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک افراد نے القدیمی پر زور دیا کہ ان صوبوں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے فیصلہ کن اقدامات اٹھانا ضروری ہے اور جو بھی بدامنی اور بغاوت کا خواہاں ہے اسے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ الکاظمی نے اجلاس میں موجود لوگوں سے یہ وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بدامنی کو روکنے میں اقدامات فیصلہ کن ہوں گے۔
الفتح پارٹی کے نمائندے نے مزید بتایا کہ اس ملاقات میں مصطفی الکاظمی کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ کے ساتھ گفتگو کے علاوہ اردن کے سہ فریقی اجلاس میں الکاظمی کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
البلداوی نے بیان کیا کہ الکاظمی اور شیعہ رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں انتخابات کے بارے میں وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الکاظمی نے شیعہ سیاسی طاقتوں کو انتخابات میں حکومت کو درپیش انتہائی اہم رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کیا اور شرکا نے ان رکاوٹوں کو دور کرنے میں حکومت کے ساتھ دینے کی بھر پور یقیں دہانی کرائی۔
آپ کا تبصرہ